مزید خبریں

پاکستان بین الاقوامی طاقتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، افتخارملک

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے موجودہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال میں پڑوسی ممالک بشمول بھارت اور امریکا کے ساتھ فعال روابط کے حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے پالیسی بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ جمعہ کو سارک چیمبر کے صدر افتخار علی ملک نے بہترین سی ای او کا ایوارڈ حاصل کرنے والی ماہین کاشف کی قیادت میں معروف خواتین کاروباری شخصیات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو عوام کے مفاد میں پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔پاکستان بین الاقوامی طاقتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ پاکستان تنہا ترقی اور خوشحالی کے اہداف حاصل نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب کچھ ممکن ہے لیکن پڑوسیوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔