مزید خبریں

چاول کی برآمدات میں 11ماہ کے دوران 22.62 فیصد اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22.62 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی تک کی مدت میں چاول کی برآمدات کاحجم 2.276 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22.62 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.856 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، اعدادوشمارکے مطابق اسی مدت میں ملک سے مجموعی طورپر4473274 میٹرک ٹن چاول کی برآمد ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3367671 میٹرک ٹن تھا۔