مزید خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 99فیصد اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 99فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریا ت کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 19.67 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 99فیصد زیادہ ہے۔گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر9 ارب 88 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔