مزید خبریں

تجارتی خسارے میں 11 ماہ کے دوران 58.2 فیصد اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 58.2 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں ملکی برآمدات میں 29.7 فیصد اوردرآمدات میں 44.5 فیصدکی نموہوئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2022 تک کی مدت میں تجارتی خسارہ کاحجم 43.42 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 58.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک کاتجارتی خسارہ 27.45 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مئی میں تجارتی خسارہ کاحجم 4.15 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 14.5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں تجارتی خسارہ کاحجم 3.62 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.7 فیصد نموریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکرمئی تک کی مدت میں برآمدات کاحجم 28.87 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔