مزید خبریں

ایس ای سی پی طرف سے پہلی ڈیزائن تھنکنگ ورکشاپ کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایس ای سی پی کے داخلی اور ریگولیٹری فریم ورک کو ڈیجیٹلائز کے کے سرمایہ کاروں اور عوام کو سہولت اور کاروباری آسانیوں کی فراہمی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی اصلاحات کے ایجنڈے کی بنیاد ہے۔ ریگولیٹری پراسیس سے متعلق ڈیجیٹلائزیشن کی توقعات اور ضروریات کو سمجھنے کے پیش نظر ایس ای سی پی کی رجسٹریشن اور کمپلائنس فار لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپس (LLPs) پر پہلی ‘ڈیزائن تھنکنگ ورکشاپ’ منصوبے کی کنسلٹنٹ کمپنی ارنسٹ اینڈ ینگ (EY) کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ڈیزائن تھنکنگ ورکشاپس کا مقصد ایل ایل پیز کی رجسٹریشن، فائلنگ اور تعمی کے حوالے سے صارف کو سہولت فراہم کرنا، اور ٹرن اراونڈ ٹائم میں استعداد کار لانا ہے۔ ایسے جدید ترین نظام کے نفاذ سے ایس ای سی پی اپنے صارفین کی خدمت میں اپنا ریگولیٹری کردار بھی بہتر طریقے سے انجام دے سکے گا۔ورکشاپ کے دوران ایس ای سی پی حکام نے ‘گاہک کی آواز’ اور صارفین کی ضروریات کو بہتر طریقے سے سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا۔EY کی انٹرنیشنل ٹیم کے ڈیزائن سوچ کے ماہرین نے ورکشاپ میں اپنے عالمی تجربات پر روشنی ڈالی اور انٹرایکٹو سرگرمیوں کے ذریعے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کو درپیش مسائل حل کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا۔شرکاء نے مختلف منظرناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح ایس ای سی پی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے صارفین کے ساتھ براہ راست منسلک رہ سکتا ہے۔ انہوں نے LLP رجسٹریشن کے اپنے تجربات پر بھی بات کی اور کاروباری برادری کی سہولت کے لیے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ ورکشاپ میں ایس ای سی پی اور EY کے حکام کے علاوہ کاروباری برادری کے اسٹیک ہولڈرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔