مزید خبریں

آئی ایم ایف کے غلام استعفیٰ دے کر حکومت چھوڑ دیں، حزب اللہ جکھرو

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں تیسری مرتبہ اضافہ کرکے غریب عوام پرایک اور بم گرا دیا ہے۔ صرف پیٹرول کی قیمتوںمیں84 روپے کا اضافہ ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلام حکومت فوری استعفیٰ دے کر حکومت چھوڑ دے، اب مہنگائی مارچ کرنے والے کہاں ہیں ؟