مزید خبریں

حکومت کے مخالفین الیکشن لڑنے سے محروم رہ گئے ، رفیق مگسی

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ فنکشنل کے ضلعی جنرل سیکرٹری رفیق مگسی نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے اپنے شرائط اور آر او کے اپنے شرائط میں بیچارے اُمیدوار رُل گئے ۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ووٹر کو سرٹیفکیٹ کے اجرا میں الیکشن کمیشن ناکام ہے،غیر سیاسی اور حکومت کے مخالفین اُمیدوار الیکشن لڑنے سے محروم رہ گئے۔ حیدرآباد الیکشن کمیشن ووٹر سرٹیفکیٹ دینے میں کیوں ناکام رہا کیا وجوہات ہیں؟لگتا ہے حکومت نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن سے گٹھ جوڑ کرکے مخالفین کو ناکام بنانے کے لیے ووٹر سرٹیفکیٹ کی شرط رکھی تاکہ حکومت مخالفین کو ووٹر سرٹیفکیٹ لینے میں مشکلات پیش آئیں اور حکومتی نمائندے بلا مقابلہ منتخب ہو جائے۔یہ بدنیتی تھی حکومت اور الیکشن کمیشن کاآر او آفس والے اپنی طرف سے شرائط رکھے ہوئے تھے۔ اُمیدواروں کو بلا جواز پریشان کررہے تھے،الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنے پر بولتے تھے آر او کو مطمئن کریں۔ ایسا لگ رہا ہیں کہ الیکشن کمیشن اور موجودہ حکومت اپنے نامزد کردہ بلدیاتی اُمیدواروں کو منتخب کرنا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کچھ اُمیدواروں کو ووٹر سرٹیفکیٹ کے حوالے سے انتخابی عمل سے دور کیا۔ کچھ آزاد اُمیدوار حصہ لے رہیں ہیں ان کو نامزدگی فارم کے جانچ پڑتال میں نااہل کرکے حکومتی اُمیدواروں کو جتوانے کا پلان تیار کیا ہوا ہے کیونکہ پیپلزپارٹی 15 سال سے سندھ پر قابض ہے تو الیکشن کمیشن کے ممبران اور آر او بھی اپنی مرضی سے لگائے ہیںتاکہ پیپلزپارٹی مخالفین بلدیاتی الیکشن جیت نہ سکے یہی پیپلز پارٹی کے ارادے ہیں لیکن الیکشن کمیشن اور آر او کے افسران کو واضح بتانا چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت کا وقت اب ختم ہونے کو ہے آپ ان کے سہولت کار نہ بنیں۔سندھ کے عوام سے الیکشن لڑنے کا حق نہ چھینیں،الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے الیکشن کمیشن کو متنازعہ مت بنائیں ورنہ عوام کا ووٹ دینے سے دل اُٹھ جائے گاجس ملک میں الیکشن کمیشن متنازعہ ہو وہاں کی عوام ملک کے حکمران اور الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کرتے اور ملک میں عدم استحکام پیدا ہوتا ہے جس طرح پاکستان میں ہورہا ہے۔