مزید خبریں

پیپلزپارٹی ہی ملک کو خوشحالی کی طرف لے جاسکتی ہے، عبدالجبار خان

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بھرپور ووٹ دے کر کامیاب کرائیں ، پیپلزپارٹی حیدرآباد کی تعمیر وترقی کا عزم رکھتی ہے ، ہم حیدرآباد کو مثالی شہر بنائی گے، انہوں نے کہاکہ ماضی کے تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس مرتبہ پیپلزپارٹی کو نہ صرف کامیاب بلکہ پیپلزپارٹی اس شہر میں اپنا میئر بھی لے کر آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں جن لوگوں نے دعوے اور وعدے کیے انہوںنے منتخب ہونے کے بعد اس شہر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ شہر میں کوئی قابل ذکر ترقیاتی کام نہیں کرایا ، نہ ہی عوام کو بنیادی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس کی وجہ سے یہ شہر مسائل کا گڑھ بن گیا لیکن پیپلزپارٹی نے اس شہر میں کئی ترقیاتی کام کرائے جس کے بعد اس شہر میں اب صورتحال بہتر ہورہی ہے لہٰذا حیدرآباد کے شہریوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بھرپور کامیابی دلائیں ، پیپلزپارٹی لوگوں کو مایوس نہیں کرے گی اور آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے کیونکہ اس ملک کے عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ہی اس ملک کے عوام کو خوشحالی کی طرف لے کر جاسکتی ہے ، ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے غریب عوام کو روٹی ، کپڑا اور مکان دیا۔