مزید خبریں

مارچ نہ کرتے تو ڈسپیرٹی الاونس کا لولی پاپ دیا جاتا،ایپکا

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) کے مرکزی صدر حاجی ارشاد چودھری نے گزشتہ روز ایپکا سندھ پریشر گروپ کے صوبائی سرپرست اعلیٰ انور میمن،چیف آرگنائزر ولی محمد سومرو، پریس ترجمان شاہد سومرو، آرگنائزر محسن مہدی قریشی،مظہرسمیجو اور ارسلان ہمیرانی سے ٹھٹھہ کے مقام پر ملاقات کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایپکا اسلام آباد میں چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ ہائوس کی طرف احتجاجی مارچ نہ کرتے تو ہمیں ڈسپیرٹی الاونس کا لولی پاپ دیا جاتا۔اسلام آباد پولیس نے ہماری ریلی کو چائنہ چوک پر روک دیا جہاں ہم نے دھرنا دیا اور پھر ہمیں مذاکرات کے لیے سیکرٹری فنانس سے 9جون کو بلایا جہاں مذاکرات میں ہم نے سال 2016 سے 2021 کے ایڈھاک الائونس ضم کرتے ہوئے اسکیل روائز کرنے سمیت کنوینس اور میڈیکل الاونس میں 100فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا جو تسلیم کر لیا گیا اور بجٹ میں جن کا اعلان کیا گیا جو ایپکا کی مسلسل 3 سال اسلام آباد کے ایوانوں کے آگے جدوجہد کا ثمر ہے۔ مرکزی صدر نے کہا کہ ایپکا کے ورکروں کی دن رات کی محنت رنگ لائی ہے جو ایڈہاک الاؤنس کا دیرینہ مطالبہ مان لیا گیا ہے جس سے ملازمین کی بیسک تنخواہ میں فائدہ ہوگا۔ملک بھر کے ملازمین اس مشن میں میرے ساتھ تھے جو اس گرم موسم کی پرواہ کے بغیر اپنے محاذ پر ڈٹے رہے ان ملازمین کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔