مزید خبریں

سودی نظام ختم اور بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، اسد اللہ بھٹو

ڈھرکی(نمائندہ جسارت)حکومت ملک میں سے فورا سودی نظام کے خاتمے اور بھارتی سفیر کو نکالنے کا باضابطہ اعلان کرے۔بصورت دیگر خود کو عوام کے غیض و غضب کے لیے تیار رہیں۔حکومت وفاقی شرعی عدالت کے حکم کے مطابق پاکستان سے سودی نظام کی لعنت کے فورا اور عملاً خاتمہ کرنے کا باقاعدہ اعلان کرے،بصورت دیگر جماعت اسلامی پاکستان دیگر مذہبی جماعتوں اور عوام کی قوت سے اسکی حکومت کا خاتمہ کر کے دم لے گی۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹونے جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما اور ڈھرکی میں واقع سندھ کی مشہور درگاہ اور درس گاہ بھر چونڈہ شریف کے گدی نشین پیر میاں عبد الخالق قادری سے درگاہ بھرچونڈی ڈھرکی میں ایک اہم ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور سودی نظام کے خلاف “اللہ” اور اسکے “حبیبؐ ” کے سخت ترین احکامات سے ڈرے اور فوری طور پرپاکستان سے عملی طور پر سودی نظام کی لعنت کے خاتمے کا اعلان کر کے ملک اور ملکی معیشت کو”خداوند کریم” کے عذاب سے بچائے۔اہم ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ہم مشترکہ طور پر وفاقی شریعت عدالت کے سودی نظام کے خاتمے کے تاریخی اور اہم فیصلہ پرعمل درآمد کرانے پر حکومت کو ہر پلیٹ فارم پر مجبور کرنے کے کیلیے کام کرینگے۔