مزید خبریں

تھرکول فیلڈکونیشنل ریلوے لائن سے جوڑنے کامنصوبہ

کراچی(نمائندہ جسارت)وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے کو ملک کے دیگر پاور پلانٹس تک پہنچانے کے لیے ریلوے لنک بچھانے کا منصوبہ بہت جلد شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں چیئرمین پاکستان ریلوے بورڈ اور ریلوے کے سینئر افسران کے ساتھ گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کی ملاقات کے د وران منصوبے کی دیگر تفصیلات پر ضروری مشاورت ہوچکی ہے اور اب تھر کول فیلڈ سے چھور ریلوے لائن تک 105 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھائی جائے گی،منصوبہ 14ماہ میںمکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تھر کول فیلڈ کے نیشنل ریلوے ٹریک سے جڑنے پر ملک کے تمام کول پاور پلانٹس کو تھر کا کوئلہ پہنچایا جاسکے گا اور ملک کے پاور پلانٹس کو تھر کے کوئلے پر چلانے سے درآمدی کوئلے پر خرچ ہونے والے کثیر زرمبادلہ کی بچت ہوگی جس سے ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔