مزید خبریں

معاشی تباہی اور مہنگائی کا گند عمران صاحب نے پھیلایا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد( آن لائن )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی تباہی اور مہنگائی کا گند عمران صاحب نے پھیلایا، عمران صاحب نالائقوں، نااہلوں، چوروں اور آئین شکنوں کی کال پہ کوئی نہیں نکلتا،انشااللہ عمران خان کی مہنگائی کی لگائی کی آگ بجھائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب خود بنی گالہ میں چھپ کر عوام کو سڑکوں پر بلا رہے ہیں ،عمران صاحب عوام کو احتجاج کی کال نہ دیں، اپنی نالائقی اور ناہلی کا ماتم کریں،عوام چند ہیروں، سینکڑوں کنال زمین اور مالی فوائد کے لیے قومی اور عوام مفاد پر سودا کرنے والوں کے ساتھ نہیں نکلتی اور نہ ہی عوام جھوٹے ، منافق نالائق اور نااہل کے ساتھ نکلتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نالائقوں، نااہلوں، چوروں اور آئین شکنوں کی کال پہ کوئی نہیں نکلتاکال نہ دیں، اپنی لائی مہنگائی اور معاشی تباہی کی زمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے اللہ تعالی اور عوام سے معافی مانگیں،انشااللہ عمران خان کہ مہنگائی کی لگائی کی آگ بجھائیں گے۔