مزید خبریں

وائٹ لسٹ میں واپسی بڑی کامیابی‘ وزیراعظم کی اداروں اور ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، حکومتی اداروں، شخصیات، متعلقہ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سب کی کاوشیں رنگ لائی ہیں۔ اپنے ایک بیان میںشہباز شریف نے کہا کہ فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے، ان شاء اللہ ایسی مزید خوشخبریاں آنے والے وقت میں پاکستان کا مقدر بنیں گی اور اسی جذبے سے پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت حناربانی کھر اور وزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں جبکہ فیٹف سے متعلق تشکیل کردہ بنیادی سیل، فوجی، سول قیادت اور ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت کیلیے کام کرنے والی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔