مزید خبریں

لاپتا افراد کے لواحقین ثبوت دیں، بازیابی کیلیے تیار ہوں ، وزیر داخلہ

اسلام آباد/ کوئٹہ (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کے لواحقین ہمیں ثبوت دے ان کی بازیابی کے لیے تیار ہوں اگر عدلیہ ہمیں لاپتا افراد کے حوالے سے حکم کرے جو میرے ماتحت ایجنسیز ہیں ہم تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، اختر مینگل بھی اس بات پر تیار ہیں کہ لاپتا افراد زندہ ہیں تو ہمیں بتائیں اگر اس دنیا میں نہیں ہے ہم ان کو معاف کرنے کو بھی تیار ہیں ہمیں بتائیں تاکہ ان لاپتا افراد کے لواحقین کو دلاسہ دے سکیں۔ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو چاہیے کہ لاپتا افراد کے بارے میں پوچھے، میرے ماتحت جو ایجنسیز ہیں میں ان کا ذمے دار ہوں، ان کے پاس کسی بھی جگہ گمشدہ شخص ہے تو میں اس کو بالکل بازیاب کرائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سردار اختر جان مینگل کے ساتھ لاپتا افراد کے مسئلے پر تعاون اور کام کرنے کو تیار ہیں میں نے سردار اختر مینگل سے خود کہا تھا کہ پہلے ہمارے لیول پر میٹنگ ہوجائے پھر ہم دونوں مل بیٹھ کر اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اور کسی نہ کسی طریقے سے مسنگ پرسن کا پتا چلے جائے گا ،سردار اختر جان مینگل بھی اس بات پر تیار ہیں کہ اگرکوئی شخص لاپتا ہوا ہے اس کے بعد اس کے ساتھ کوئی حادثہ ہوا ہمیں بتادیا جائے ہم اس کو معاف کرنے کو بھی تیار ہیں لاپتا افراد زندہ ہے تو ہمیں بتائیں اگر اس دنیا میں نہیں ہے ہمیں بتائیں تاکہ ان لاپتا افراد کے لواحقین کو دلاسہ دے سکیں، انہوں نے کہا کہ میں نے سردار اختر جان مینگل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ لاپتا افراد کا مسئلہ دل و جان سے حل کریں گے۔