مزید خبریں

امراض قلب میں مبتلا افغان بچے علاج کیلیے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (اے پی پی) پیدائشی طور پر امراض قلب میں مبتلا افغان بچوں کا پہلا گروپ علاج کیلیے جمعہ کو کابل سے طورخم سرحد کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔ بچوں اور ان کے اہلخانہ کا استقبال چیئرمین پاک افغان کوآپریشن فورم حبیب اللہ خان، چیئرمین الخدمت فائونڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمان اور یونیورسٹی آف لاہور کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیا۔ افغان ہلال احمر کے مطابق دل کی پیدائشی بیماریوں میں مبتلا 6 ہزار کے قریب افغان بچے علاج کے منتظر ہیں۔