مزید خبریں

بے حجاب خواتین جانوروں کی طرح نظر آنے کی کوشش کر رہی ہیں، طالبان

کابل (آن لائن) طالبان کی مذہبی پولیس نے حجاب نہ پہننے والی خواتین کو جانوروں سے تشبیہ دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار میں مختلف عوامی مقامات پر ایسے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر درج ہے کہ وہ مسلمان خواتین جو حجاب نہیں کرتیں وہ جانوروں کی طرح نظر آنے کی کوشش کررہی ہیں۔ طالبان کے ایک عہدیدار کی جانب سے بھی اس قسم کے پوسٹر لگانے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ حجاب کی پابندی نہ کرنے والی خواتین کے اہلخانہ کو ایسے پوسٹرز کی مدد سے آگاہ کیا جا رہا ہے، عہدیدار کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ حکم کی تعمیل نہ کرنے والی خواتین کے رشتے دار مردوں کو آگاہ کردیا جائے کہ انہیں سرکاری ملازمتوں سے معطل کردیا جائے گا۔ پوسٹرز قندھار کی دکانوں، کیفے اور مختلف مقامات پر آویزاں کیے گئے ہیں جن میں برقع پہنے خواتین کوبھی دکھایا گیا ہے۔