مزید خبریں

انتخابی فہرستوں کی ازسرنو تصدیق کیلیے30 جون تک توسیع

کراچی‘ اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر‘ اے پی پی) الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی ازسرنو تصدیق کی تاریخ میں30 جون تک توسیع کردی ہے، ابتدائی انتخابی فہرستوںپر اعتراضات اور درستگی30 جون تک کرائی جاسکے گی،9 جولائی تک انتخابی فہرستوں پر اعتراضات و درستگی کا فیصلہ ہوگا اور آئندہ عام انتخابات2023ء کے لیے حتمی انتخابی فہرستوں کی طباعت26 جولائی سے24 اگست تک ہوگی جبکہ آئندہ الیکشن کے لیے انتخابی فہرستوں کا اجرا25 اگست کو ہوگا۔ علاوہ ازیںالیکشن کمیشن نے این اے245 کراچی ایسٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، پی ٹی آئی کے رکن عامر لیاقت حسین کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر پولنگ27 جولائی کو ہوگی۔ شیڈول کے مطابق امیدواروں کو کاغذات نامزدگی20 جون کو جاری کیے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی22 سے24 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست25 جون کو جاری کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال27 جون جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں30 جون تک دائر کی جاسکیں گی، جس پر ٹریبونل کی جانب سے فیصلے4 جولائی تک ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی6 جولائی کو واپس لیے جاسکیں گے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات7جولائی کو الاٹ ہوں گے۔