مزید خبریں

آر ٹی ایس سسٹم ہینگ کرکے ہمیں ہرایا گیا، حافظ سعد رضوی

لاہور (آن لائن) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے این اے 240 کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے امیدوار کو آر ٹی ایس سسٹم ہنگ کرکے ہرایا گیا، مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کے باوجود ٹی ایل پی 288 پولنگ اسٹیشنوں کے رزلٹ تک واضح اکثریت حاصل کرچکی تھی جس کے بعد آر ٹی ایس سسٹم کو با قاعدہ طور پر ہینگ کیاگیا، یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ یہ وہ جگہ نہیں جو دور دراز کا ایریا ہو، پورا حلقہ شہری آبادی پر محیط ہے جہاں پر نہ نیٹ کا مسئلہ ہے نہ کسی بھی ایسی چیز کا جس سے آر ٹی ایس سسٹم چلتا ہے، یہ الیکشن کمیشن کے کردار پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ ہمارے ایک پولنگ بوتھ پر 74 ووٹوں کو مسترد کیا گیا۔ آخری 10 پولنگ اسٹیشنوں کا رزلٹ روک کر اچانک سے ہمارے مخالف امیدوار کو جتوا دیا گیا۔ فارم 45 کے مطابق ہم واضح اکثریت سے جیت رہے تھے۔ ہم نے دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کر وا دی ہے، ہم ہر فورم پر اپنے ووٹ پر آخری دم تک پہرہ دیں گے۔ اس کیلیے ہمیں جہاں بھی جانا پڑا ہم جائیں گے، دھاندلی کی تہہ تک جائیں گے ہر مجرم کو بے نقاب کریں گے۔