مزید خبریں

گورنر جی بی تعیناتی کیس‘ وفاقی حکومت کو نوٹس‘ جواب طلب

اسلام آباد(آن لائن)گورنر گلگت بلتستان کی تعیناتی کا عمل شروع ہوا یا نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ وفاقی حکومت کو 27 جون تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کر دی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ گورنر گلگت بلتستان کا عہدہ 19 اپریل سے خالی ہے گورنر کا عہدہ خالی رہنا خلاف آئین ہے۔ عدالت نے سیکرٹری کابینہ ، سیکرٹری وزارت کشمیر افیئر کو بھی نوٹس جاری کر دیا ۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے نوٹس جاری کیے۔ سنگل بینچ نے گورنر گلگت بلتستان کی تعیناتی کی درخواست آبزرویشن کے ساتھ نمٹائی تھی۔ سنگل بینچ نے کہاکہ توقع ہے صدر وزیراعظم کی ایڈوائس پر تعیناتی کریں گے ۔ عدالت کو انٹراکورٹ اپیل میں بتایا گیا ابھی تک پراسیس شروع نہیں ہوا، درخواست گزار نے گورنر گلگت بلتستان کی تعیناتی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔