مزید خبریں

ٹریفک پولیس نے سڑکوں پر شہریوں کی مدد کیلیے پیٹرولنگ کاریں چلا دیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے سڑکوں پر شہریوں کی مدد کے لیے 26 پیٹرولنگ کاریں چلا دیں، یہ پیٹرولنگ گاڑیاں سڑکوں پر اچانک کار یا موٹر سائیکل بند ہونے کی صورت میں شہریوں کو ضروری مدد فراہم کریں گی۔ان گاڑیوں میں ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے اوزار اور دیگر سامان کے علاوہ فرسٹ ایڈ باکس اور پیٹرول کی بوتل بھی موجود ہوگی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک پر اچانک پیٹرول ختم ہو جائے تو شہریوں کو اتنا پیٹرول فراہم کریں گے کہ مسافر گھر یا پیٹرول پمپ تک جا سکے۔پیٹرولنگ کاروں میں جو سامان موجود ہے، اس میں ٹو چین، جمپر، ٹارچ، جیک، پانے اور ایمرجنسی کونز شامل ہیں۔کاروں اور بند گاڑی کو اسٹارٹ کرنے میں معاونت دی جائے گی جبکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد بھی دی جائے گی۔کراچی کی مختلف سڑکوں پر اگر شہریوں کو کار یا موٹر سائیکل کے ٹائر پنکچر کا سامنا ہو ٹریفک پولیس کی گاڑی کچھ ہی دیر میں ٹائر تبدیل کرنے یا درکار فوری مدد کے لیے پہنچ جائے گی۔