مزید خبریں

افواج پاکستان خطرات سے نمٹنے کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں‘ ائر چیف

لاہور (نمائندہ جسارت) پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔ کمانڈنٹ وار کالج رئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے ان کا استقبال کیا۔ ائر چیف مارشل نے 51 ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی بحری سرحدوں اور مفادات کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے‘ جنگی ٹیکنالوجی میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر دفاعی پیداوار میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔