مزید خبریں

اپنے حقوق کیلیے عوام کو کمرکس کے باہر نکلنا ہوگا‘عمران اسماعیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کیلیے عوام کو کمرکس کر باہر نکلنا ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کی اپیل ہے کہ پوری قوم اتوار کے روز رات9بجے اپنے گھروں سے نکلے اور اس امپورٹڈ حکومت کی مصنوعی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے۔