مزید خبریں

منگھوپیر روڈپیچیدہ مسائل کا شکار ہے‘ تحریک اسلامی پاکستان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے قدیم ترین علاقوں میں سے ایک علاقہ منگھوپیر روڈہے جو قیام پاکستان سے پہلے آباد ہوا تھااور آج منگھوپیر روڈپیچیدہ مسائل کا شکار ہے یہاں کی سڑکیں تباہ حال ہیں پارکس دور دور تک موجود نہیں جو منگھوپیرکے عوام کا بہت بڑا نقصان ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک پاکستان کے سماجی رہنما نوروز علی نے منگھوپیر میںمنعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی تحریک پاکستان سے بلد یاتی انتخابات میں بھر پور انداز میں حصہ لیں گے اور عوام کی خدمت کرنے کے لیے اہم کردار ادا کریں ۔