مزید خبریں

کراچی کو جماعت اسلامی کے میئر کی ضرورت ہے ‘میاں الیاس رشید

کراچی (پ ر)سابق یوسی چیئرمین میاں الیاس رشید یوسی قیوم آباد کورنگی سے جماعت اسلامی کے چیئرمین کے امیدوار ہونگے اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے سابق کونسلر محمد آصف خان وائس چیئرمین کے امیدوار ہونگے۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے دفتر ضلع میں سابق یوسی ناظم میاں الیاس رشید کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔میاں الیاس رشید نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے جس جرأت مندی بہادری کے ساتھ اہل کراچی کا مقدمہ لڑا ہے آ ج ضرورت ہے کہ عملی طور پر ہم سب ان کا ساتھ دیں۔کراچی کی ترقی خوشحالی اور بحالی کیلیے ضرورت ہے کہ ہم سب ان کاساتھ دیں۔کراچی کو اس وقت جماعت اسلامی کے میئر کی ضرورت ہے ۔