مزید خبریں

صدر‘سیکرٹری پریس کلب کی علی حمزہ خان کے انتقال پراظہارافسوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری محمدرضوان بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے سینئر صحافی ،کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے سابق صدر اور کراچی پریس کلب کے ممبر علی حمزہ خان(برادر) کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے شعبہ صحافت کے لیے ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ برادر حمزہ کسی شخصیت نہیں بلکہ ایک ادارے کا نام تھا۔انہوںنے اپنے کام سے صحافت کے شعبے کو اعتبار بخشا اور کورٹ رپورٹنگ کے حوالے سے وہ سند کی حیثیت رکھتے تھے۔