مزید خبریں

سیاستدان معیشت کی تباہی کے اصل ذمہ دار ہیں

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ غیر ذ مہ دارانہ سیاست نے ملکی معیشت کو برباد کر دیا ہے۔ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے مگر سیاستدان اپنے مفادات کے لیے ملک و قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ بجٹ میںحکومت نے معاملات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے مگر اس سے عدم استحکام میں کوئی کمی نہیں آئی ورنہ روپیہ مسلسل کمزور نہ ہو رہا ہوتا۔ سیاسی عدم استحکام کی موجودگی میں اقتصادی استحکام کا خواب دیکھنا حماقت ہے۔ شاہد رشید بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپیہ مسلسل گر رہا ہے جس سے مہنگائی اور ملک پر عائد قرضے بڑھ رہے ہیں اور عوام کی زندگی مزید مشکل ہوتی جا رہی ہے مگر بعض سیاستدان ہوش کے ناخن لینے کو تیار نہیں اور صورتحال کو مزید خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔چند ماہ قبل ن لیگ حکومت پر آئی ایم ایف کے آگے جھکنے اور ملکی مفادات کو سودا کرنے کے الزامات لگا رہی تھی اور پی ٹی آئی کے لیڈر اپنے اقدامات کا دفاع کر رہے تھے۔ اب الزامات کی ذمہ داری پی ٹی آئی اور دفاع کی ذمہ داری موجودہ حکومت نے سنبھال کی ہے۔