مزید خبریں

لاجسٹکس کمپنیاں فلیٹ کو مکمل ایندھن فراہم کرتی ہیں،ندیم یوسفزئی

کراچی: (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں کچھ ڈرائیور اب گیس اسٹیشن نہیں جاتے، ا س لیے نہیں کہ وہ الیکٹرک کاریں چلاتے ہیں، اب انھیں تیل فراہمی گھر بیٹھے ہو رہی ہے، وہ چاہے کام پر ہوں ، گھر میں ہوں یا آرام کر رہے ہوں انھیں ایندھن کی فراہمی یقینی اور تیزی سے مل جائے گی۔ روشنیوں کے شہر میں یہ ایک رجحان بن گیا ہے، جہاں لاجسٹکس کمپنیاں بغیر کسی پریشانی کے فلیٹ کو مکمل ایندھن فراہم کرتی ہیں۔ ان میں اے ٹی ایس، وائی جی ٹی ایس، ڈیسکون، انٹر اوشین کارگو، ٹی سی ایف، انڈس اسپتال، اور ٹی سی ایس لاجسٹکس شامل ہیں۔ہمارے ڈرائیور اس سہولت پسند کرتے ہیں۔ وہ اپنے ٹرکوں سے باہر نہیں نکلتے ہیں،” یہ بات کرتے ہیں ، وائے جی ٹی ایس کمپنی کے مالک ندیم یوسفزئی ، جس کی 45 سے زیادہ لاجسٹک ٹرکیں ہیں اور ملک بھر ترسیل کرتے ہیں۔ “انہیں یہ بات پسند ہے کہ اس سے ایک دوسرے کو چھوہا نہیں جا سکتا اور یہ وبا کے لئے تو بہت بہتر طریقہ ہے،ایک اور نجی کمپنی اے ٹی ایس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ “موبائل فیولنگ برسوں سے موجود ہے، لیکن یہ بنیادی طور پر صرف کارپوریٹ میں ڈیزل فراہم ہوتا رہا ہے۔