مزید خبریں

صاف پانی پروگرام کو دیہی علاقوں تک وسیع کر دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپسی کو فائونڈیشن کی جانب سے دیہی علاقوں میں اپنے صاف پانی تک رسائی’ پروگرام کے حوالے سے واٹر ایڈ کے ساتھ اپنی پارٹنر شپ کو توسیع دی گئی ہے۔ شراکت داری کا اعلان ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مرزا پور میں منعقدہ لانچنگ تقریب کے دوران کیا گیا۔ اس پارٹنر شپ کا باقاعدہ اعلان واٹر ایڈ ٹیم، مقامی حکومتی عہدیداروں اور مقامی کمیونٹی کی موجودگی میں پیپسی کو پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر کمرشل اینڈ کارپوریٹ افیئرز مسٹر محمد کھوسہ نے کیا۔ اس پروگرام کے تحت کمیونٹی کے زیر انتظام چلائے جانے والے سات واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر کے ذریعے، 2400 سکول کے بچوں) سمیت 23000 سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ پانی کے فلٹریشن پلانٹس کے علاوہ، چار سکولوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے تحت ٹوائلٹ اور ہاتھ دھونے کی سہولیات تعمیر کی جائیں گی، ان میں سے دو سکولوں میں گرل فرینڈلی بیت الخلاء ہوں گے، تاکہ ماہواری صحت کا مناسب انتظام کیا جا سکے۔