مزید خبریں

پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے، جنرل عبدالقیوم

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سابق سینیٹر اور کامن ویلتھ انٹرپرینیور کلب پاکستان چیپٹر کے صدرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہاہے کہ پاکستان ایک بہت مضبوط اور وسائل سے مالا مال ملک ہے جس کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے بیرونی دنیا کیلئے کھولنے کی ضرورت ہے جس میں کثیر القومی تجارت، ایس ایم ایز کے فروغ، صنعت کاری، زراعت کی تحقیق، آئی ٹی پروجیکٹس، سیاحت، مواصلاتی انفرااسٹرکچر، صحت اور تعلیم شامل ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہمیں یورپی یونین، افریقن یونین، او آئی سی اور 54 مما لک پر مشتمل دولت مشترکہ کے ساتھ اپنی بات چیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے جن کی سربراہی برطانیہ کر رہاہے اور ملکہ برطانیہ اس کی سربراہ ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سی ای سی پاکستان چیپٹر کے صدر کی حیثیت سے کامن ویلتھ انٹرپرینیور کلب (سی ای سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔