مزید خبریں

مرکنٹائل ایکس چینج میں 29.7ارب روپے کے سودے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیںگزشتہ روز میٹلز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے29.7ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 25107 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 8.516ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت7.018 ارب روپے،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوںکی مالیت 4.798 ارب روپے،ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 4.121 بلین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 2.346 ارب روپے رہی۔