مزید خبریں

ترسیلات زر پاکستان کے جی ڈی پی کا 9 فیصد سے زائد ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بینک الفلاح خاندانی ترسیلات زر کے عالمی دن کے موقع پر دنیا میں ترسیلات زر وصول کرنے والے سب سے بڑے چھٹے ملک کی تارکین وطن افرادی قوت کے کردار کا اعتراف کرتا ہے ۔تارکین وطن کارکنوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر پاکستان کے جی ڈی پی کا 9 فیصد سے زائد بنتا ہے اور ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے بعد غیر ملکی ذخائر کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ اس شعبہ میں ایک اہم ادارہ ہونے کے ناطے بینک الفلاح ہر ماہ ایک ملین سے زائد خاندانوں تک ترسیلات زر پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بینک دنیا کے چند اعلیٰ ترین مالیاتی اداروں میں سے ایک ہے جو 30 سیکنڈ کے اندر اکاؤنٹس میں کریڈٹ اور اس کے بعد فوری ادائیگی کی صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان بھر میں اپنی 800 برانچوں پر کاؤنٹر پر کیش ادائیگیوں کی فوری دستیابی یقینی بناتا ہے ۔ سعد الرحمان خان، گروپ ہیڈ کارپوریٹ، انوسٹمنٹ بینکنگ اور انٹرنیشنل بزنس گروپ بینک الفلاح نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بینک الفلاح میں ہم ان لاکھوں گھرانوں کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو اپنی گزر بسر کے لیے خاندانی ترسیلات زر پر انحصار کرتے ہیں۔ ہمارے لیے یہ ایک قومی مقصد ہے جبکہ ہماری خدمات بینک اکائونٹ رکھنے اور مالیاتی طور پر شامل افراد کے ساتھ وہ لوگ بھی یکساں مستفید ہوتے ہیں جو بینک میں اکائونٹ نہیں رکھتے ۔چونکہ ترسیلات زر بھیجنے کی لاگت عالمی چیلنج بنی ہوئی ہے اس لیے بینک الفلاح پاکستان ریمیٹینس انیشی ایٹو (پی آر آئی ) کے ساتھ ان کے فری سینڈ/ریبیٹ ماڈل کے تحت اشتراک کررہا ہے جس کے تحت منتخب شراکت دار اداروں سے ترسیلات بھیجنے پر ترسیلات زر بھیجنے اور وصول کرنے والوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی ہے۔