مزید خبریں

پیٹرول مہنگا ، ٹرانسپورٹ کرایوںمیں اضافہ کر دیا گیا

لاہور (کامرس ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر کرایوں کا بم گرانے کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 35 فیصد تک کرایہ بڑھانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرزکی جانب سے 35 فیصد تک کرایہ بڑھا دیا گیا ہے۔راولپنڈی کاکرایہ 2000 سے بڑھا کر 2250 روپے کر نے کا امکان، فیصل آبادکاکرایہ 1050 سے بڑ ھا کر 1250 روپے کرنے کا امکان، سرگودھا کاکرایہ 950 سے بڑھا کر 1100 روپے کرنے کا امکان ،پشاورکاکرایہ 2300 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کرنے کا امکان، مری کا کرایہ 2300 روپیسے بڑھا کر 2450 روپے کرنے کا امکان، خانیوال کاکرایہ 1500 سے بڑھا کر 1650 روپے کرنے کا امکان، کراچی کاکرایہ 4300 سے بڑھاکر 4800 روپے کرنے کا امکان، صادق آبادکاکرایہ 400 2 سے بڑھا کر 2700 روپے کرنے کا امکان ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے رات کی تاریکی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ہم پر بم گرا دیا ہے جبکہ حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کرتے وقت غریب عوام کے بارے میں نہیں سوچا کہ وہ کس طرح سے گزارا کریں گے ۔