مزید خبریں

ایم سی بی نے اسلامی بینکنگ کو مضبوط بنایا ، آفاق خان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم سی بی بینک لمیٹڈ، جوکہ پاکستان کے معروف بینکوں میں سے ایک ہے، نے ایم سی بی اسلامک بینک لمیٹڈ (MIB) ، مکمل طور پر اپنی ملکیتی ذیلی کمپنی میں 4 ارب روپے کا سرمایہ لگایا۔یہ سرمایہ کاری ایم سی بی اسلامک بینک کو ریگولیٹری سرمایہ کی شرط کو پورا کرنے اور بینک کے جارحانہ توسیعی منصوبوں میں مدد کرے گی ، جس میں برانچ کی توسیع، قرض دینے کی صلاحیت میں اضافہ اور جدید فنانشل سروسز اور ڈیجیٹل بینکنگ سلوشنز کی ترقی شامل ہے۔سرمایہ کاری کے بارے بات کرتے ہوئے ایم سی بی بینک کے صدر اور سی ای او شعیب ممتاز نے بتایا کہ ایم سی بی کی طرف سرمایہ کی فراہمی بینک کی اسلامی بینکنگ کے لیے طویل مدتی وابستگی اور مستقبل کی مارکیٹ کی قیادت کے لیے ایم سی بی اسلامک بینک کی صلاحیت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ایک تاریخی برانڈ کی میراث اور متحرک نظام کے ساتھ، ایم سی بی اسلامک بینک جدید فنانشل منظرنامے کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے اور صارفین کو معیاری اور سستی اسلامی فنانسنگ سروسز فراہم کرتا ہے جو ان کی ہر ضرورت کو قابلِ اعتماد طریقے سے پورا کرتی ہے ۔