مزید خبریں

حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی خوشنودی میں لگی ہے‘ شمس سواتی

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت )نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے ایک ماہ کی مختصر مدت میں بار، باربجلی گیس بم گرانے کے بعد پاکستانی عوام پر تیسرا پیٹرول بم گرا کر اپنے آقاؤں IMF اور ورلڈ بینک کو خوش کردیا ہے لیکن یہ ان حکمرانوں کی خوش فہمی ہے جب تک یہ حکمران 22 کروڑ عوام کی کھالیں اتار کر اپنے ان آقاوں کو پیش نہیں کریں گے اس وقت ان کی خوشی عارضی ہے مہنگائی کے خلاف مارچ کرتے ہوئے اقتدار تک پہنچ کر مہنگائی سے عوام کی چٹنی بنا دی ہے،شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ عوام اس ظلم کو کبھی نہیں بھولیں گے اور اپنی ووٹ کی طاقت سے شہباز، زرداری، مولانا اور عمران کو ایسی سزا دیں گے ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی اب عوام سراج الحق کی قیادت میں اسلامی انقلاب کیلیئے آٹھ کھڑے ہوں۔