مزید خبریں

شہباز شریف قوم کیلیے موت کے فرشتے سے کم نہیں، عمران اسماعیل

کراچی (آن لائن) سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شہباز شریف اس قوم کے لیے موت کے فرشتے سے کم نہیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، امپورٹڈ حکومت اور ان کے سہولتکاروں کی غلامی کا قرض عوام اتاررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر روز عوام پر کسی طریقے سے عذاب نازل کیا جاتا ہے،
عوام میں اب بھی انہیں برداشت کرنے کی سقط موجود ہے شہباز شریف اس قوم کے لیے موت کے فرشتے سے کم نہیں ہیں۔