مزید خبریں

کرپشن اسکینڈل، سابق چیئرمین واپڈا20جون کو دوبارہ طلب

لاہور( آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین کو دوبارہ طلب کرلیا۔نیب نے سابق چیئرمین واٹر اینڈ پاور ڈسٹری بیوشن اتھارٹی (واپڈا) مزمل حسین کو 20 جون کو دوبارہ طلب کیا ہے۔اس سے قبل نیب لاہور نے سابق چیئرمین واپڈا کوپہلے6 جون کو طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔سابق چیئرمین واپڈاکیخلاف تربیلا فورپراجیکٹ میں 753 ملین ڈالرکی کرپشن کاالزام ہے۔