مزید خبریں

چولستان یونیورسٹی کو دوبارہ پائوں پہ کھڑا کرینگے، گورنر پنجاب

لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ چولستان یونیورسٹی کو دوبارہ پائوں پہ کھڑا کریں گے، بدقسمتی سے پچھلی حکومت نے عوامی فلاح کے منصوبے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد خان نے گذشتہ روز گورنر ہائوس میں ملاقات کی، وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز نے گورنر پنجاب کو یونیورسٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے سابقہ دور حکومت میں اعلی تعلیم کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے،وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم پر توجہ دیتی ہیں.یونیورسٹی کو دوبارہ اپنے پاوں پہ کھڑا کریں گے،چولستان یونیورسٹی علاقے کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیوائس چانسلر نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ یونیورسٹی لائیو سٹاک میں ریسرچ اور میٹ ایکسپورٹ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں،گورنر نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی میں ٹریننگ اور ریسرچ پہ توجہ دیں،یونیورسٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ چولستان یونیورسٹی پچھلے ڈیڑھ سال سے زیرہ فنڈنگ سے چل رہی ہے.وائس چانسلر نے گورنر پنجاب کو سلاٹر ہاوس اور کیمل ریسرچ سینٹر کے منصوبے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔