مزید خبریں

ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی بات نہیں کررہے ،ان کے پاس فیکٹس ہیں،مریم نواز

 اسلام آباد(آن لائن)مرکزی نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بطور فوج ترجمان بات کی،نیشنل سیکورٹی کونسل حقائق پر بات کرتی ہے،یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے سیاسی نہیں، انہوں نے کہا عمر ان خان کا دوسرا نام فتنہ خان ہے،اپنی سیاست بچانے کے لیے ملکی اداروں کو داؤ پر لگا دیا۔عمران خان کوسب سے بڑاجھوٹا قراردینے کے لیے کسی دلیل کی ضرورت نہیںرہی۔عمران خان کا ایک کے بعد ایک اسکینڈل سامنے آرہاہے،فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے اسکینڈل چھپ نہیںسکتے،کیس بھی بنیںگے اور کوئی فتنے کی کال دے گاتو حکومت نمٹے گی۔انہوں نے کہا یہ وقت ملک کے معاشی استحکام کا ہے، انہوں نے کہا عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، ن لیگ نے اپنی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا،یہ وہ بارودی سرنگ ہے جو تحریک انصاف کے دورمیں بچھائی گئی،سابق حکومت نے 2019ء میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا۔3سال معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا جاتارہا ۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خود اعتراف کیا کہ عمران خان بارودی سرنگ بچھا کر گئے ہیں، انہوں نے کہا عمران خان کو معلوم ہوا کہ ان کی حکومت جانے والی ہے تو انہوں نے ایسا وار کیا کہ پاکستان کو سنبھلتے ہوئے مہینے لگ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف معاہدے کو پورا کرنے کے پابند ہیں، معاہدے کی پاسداری نہ کی تو خدانخواستہ پاکستان دیوالیہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا خاندان11سال زیر عتاب رہا، ہمارے خاندان نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں،نواز شریف نے مشرف کے حوالے سے انسانی بنیادپر ٹویٹ کیا۔انہوںنے بلوچ طلبہ پر تشددکی پرزورمذمت کرتے ہوئے انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔