مزید خبریں

عمران حکومت نے سازشی حکمت عملی کے تحت معیشت تباہ کی‘مریم اورنگزیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران حکومت نے سوچی سمجھی سازشی حکمت عملی کے تحت ملک کی معیشت کو تباہ کیا،عوام نالائقوں چوروں اور مافیا کو موقع نہیں دیتی یہ حقیقت سمجھیں عوام سب جانتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ 4 سال پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں صرف عمران خان ،کارٹلز اور مافیاز کی جیبیں بھری گئیں، ملک کو عمران خان لمیٹڈ کمپنی کے طور پر چلایا گیا،وزیراعظم کا اختیار عوام کو بھوکا اور غریب کرنے، معاشی تباہی اور کشمیر فروشی کے لیے استعمال ہوا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے پیٹرول، بجلی، گیس، دوائی، آٹا، چینی، آلو، پیاز اور تیل سوچی سمجھی حکمت ِ عملی کے تحت مہنگا کیا،سوچی سمجھی سازشی حکمت عملی کے تحت ملک کی معیشت کو تباہ کیا، عوام نالائقوں چوروں اور مافیا کو موقع نہیں دیتی یہ حقیقت سمجھیں عوام سب جانتے ہیں۔