مزید خبریں

پاکستان کا قانون اشرافیہ پر لاگو نہیں ہوتا، حافظ حسین احمد

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں قانون کے تحت سزا و جزا صرف غریب عوام کے لیے ہے یہ قوانین ’’شریف ‘‘ اور ’’مشرف ‘‘ جیسے نام نہاد ’’اشرافیہ‘‘ پر لاگو ہی نہیں ہوتے بلکہ ان کو ’’ریمنڈڈیوس‘‘ فارمولے کے تحت ’’ ڈیل ‘‘کیا جاتا رہا ہے اور ’’ڈیل‘‘ کیا جاتارہے گا۔
وہ جمعرات کو اپنی رہائش گاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے جہاں پرویز مشرف کو غداری کے جرم میں عدالتی انصاف کی فراہمی کے دوران راستے سے ہی ہسپتال اور پھر بیرون ملک بھیجوایا انہوں نے ہی ’’نوازشریف ‘‘ کو بھی سزا یافتہ ہونے کے باوجود جیل تو کیا ملک سے ہی نہ صرف نکال دیا بلکہ اس کے ضامن اور برادر خورد شہباز شریف کو وزیر اعظم بنادیاگیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک انسانی ہمدردی کامسئلہ ہے توکیا ملک کے جیلوں میں قید ہزاروں مجرم یا ملزمان بھی انسانیت کے دائرہ میں کبھی آسکیں گے؟