مزید خبریں

جان چلی جائے مگر آٹے پر سبسڈی جلددیکر رہوں گا‘ حمزہ شہباز

لاہور (آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جان کی بازی لگا دوں گا مگر آٹے پر سبسڈی دینے کا انتظار نہیں کروں گا، 3 ماہ میں جتنا اتار چڑھاؤ آیا تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا۔عمران خان نے قوم سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں کبھی بھی 3 ماہ تک ایسا آئینی بحران نہیں آیا۔4 مرتبہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا تھا جبکہ ایک اجلاس پر ایک کروڑ روپیہ خرچ ہوتا ہے لیکن چاروں مرتبہ اجلاس ملتوی کیا گیا اور آئی جی پنجاب کو پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ایک طرف صوبے کا بجٹ پیش ہونے جارہا تھا تو دوسری طرف آئی جی اور چیف سیکرٹری کو پیش ہونے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم نے کبھی ایسی بھوک اور بدحالی کا سامنا نہیں کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی جبکہ نئے پاکستان میں ترقی کی شرح منفی سطح تک چلی گئی۔