مزید خبریں

کوئٹہ ،نصیرآباد میں ٹریفک حادثہ ،اہلکار سمیت 4افراد زخمی

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھو شوریٰ کی حدود باری موڑ کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں میں پولیس اہلکار غلام فاروق، پیر بخش، شربت خان، علی گوہر شامل ہیں جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔