مزید خبریں

کھپرو: جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی اُمیدواروں کا شہید چوک پر احتجاج

کھپرو (نمائندہ جسارت)جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی اُمیدواروں نے مکس پالیسی کے خلاف شہید چوک پر احتجاج کیا ۔احتجاج کی قیادت ایاز مری مہتاب مری مدن لال مجیب اللہ غلام شبیر منگریو اسد علی بوذدار شیعب لغاری نے کی ۔اُن کا کہنا تھا میل اُمیدواروں کی سیٹیں ڈی او سانگھڑ فیمیل کو دینا چاہتے ہیں جو ہمارے ساتھ ظلم ہے ڈی او ارشد بیگ نے اب تک مکمل پالیسی اور سیٹیں نہیں ظاہر کی۔طالب علم سے نا انصافی ہے میں مکس پالیسی 50 ،50فیصد صرف ضلع سانگھڑ میں ہے یہ دیگر اضلاع میں یہ پالیسی نہیں ہیں ۔