مزید خبریں

بدین، گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ، جگہ جگہ گٹر ابلنے لگے

بدین (نمائندہ جسارت) بدین شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،گٹر نالے الٹے بہنے لگے سیوریج کا پانی گھروں میں داخل، شہری اذیت کا شکار میونسپل عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگا سینیٹری انسپکٹر کا صفائی کرانے سے انکار، شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور چیف میونسپل آفیسر کو درخواست جمع کروادی۔ تفصیلات کے مطابق بدین شہر کے قدیمی محلہ صدیق کمبہار، کینٹ روڈ جہاں پر ہزاروں خاندان رہائش پذیر ہیں اس علاقے کو ہمیشہ منتخب نمائندوں نے ہمیشہ نظر انداز کیا ہے اس محلے میں گٹرنالے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے ہیں گٹرنالے الٹا بہہ رہے ہیں سیوریج کا پانی راستوں پر جمع ہوچکا شہریوں کو بازار کی جانب جانے کے لیے سیوریج کے پانی سے گزرنا پڑ رہا ہے، بدین کے شہری قاضی اسحاق، حاجی اختر، نورالدین بلیدی، سلیمان نوتیار، اشفاق بلیدیاور عبدالجبار باجوا ودیگر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر بدین محمد ماجد الطاف چیف میونسپل آفیسر کو درخواست جمع کروائی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے ہم نے بار بار میونسپل کمیٹی کے سینیٹری انسپکٹر یوسف سومرو کو صفائی کے متعلق مطلع کیا ہے لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود تاحال صفائی کا عملہ صفائی کے لیے نہیں آیا شہریوں نے کہا کہ اگر ہمارے محلے میں صفائی نہ کروائی گئی تو ہم عدالت سے رجوع کریں گے سینیٹری انسپکٹر یوسف سومرو سے فون پر رابطہ کیا گیا لیکن اس کا موبائل بندجارہاتھا۔