مزید خبریں

سجاول،یونائیٹڈ نیشن کے وفد کی ڈی سی سے ملاقات،اہم امورپرتبادلہ

سجاول (نمائندہ جسارت) یونائیٹڈ نیشن کے چار رکنی وفد کی ڈپٹی کمشنر سجاول سے اہم ملاقات ڈپٹی کمشنر سجاول شہریار گل میمن سے ان کے دفتر میں یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے کنسلٹنٹ قیصر خان بنگالی کی قیادت میں نیشنل کوآرڈینیٹر بدرالاسلام، قیصر اور عبداللہ چنا پر مشتمل چار رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہڑ جمالی سمیت ضلع سجاول میں یورپی یونین کی جانب سے جاری روڈز، اسکول انفرااسٹرکچر و دیگر مختلف ترقیاتی منصوبوں اور سہولیات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چوہڑ جمالی میں یورپی یونین کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی اور پیشرفت سے متعلق تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف چوہڑ جمالی اور گردونواح بلکہ پورے ضلع میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے یونائیٹڈ نیشن کے وفد کو ضلع کی تمام تر صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ ضلع سب سے زیادہ پسماندہ ضلع ہے۔ڈپٹی کمشنر نے وفد کو استدعا کی کہ ضلع کے دیگر مختلف شعبہ جات میں بھی کام کیا جائے تاکہ ضلع سجاول سے غربت کا خاتمہ ہو سکے اور یہاں کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم ہو سکیں، جس پر وفد نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ ضلع سجاول کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور یہاں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کوئی قصر نہیں چھوڑی جائے گی اور ہر ممکن کوششیں کی جائے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے یونائیٹڈ نیشن کے وفد کو سندھ کی ثقافتی ٹوپی اور اجرک کے تحائف بھی پیش کیے۔