مزید خبریں

حکومت عوام پر رحم اورپالیسیوں پر نظرثانی کرے ،مبین جتوئی

سکھر(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مبین خان جتوئی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حالیہ مزید پیٹرول کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے پر حکومت کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مہنگائی کا رونا رونے والی امپورٹڈ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے بجائے ان پر مزید مہنگائی ایٹم بم گرا رہی ہے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ پر اضافہ عوام پر ظلم و زیادتی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کے نااہل حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کے خدارا عوام پر رحم اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرکے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیکر ملک کی غریب و مظلوم عوام کو مہنگائی کے طوفان سے باہر نکالنے کیلئے اقدامات کریں پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مبین خان جتوئی نے مزید کہا کے نااہل امپورٹڈ حکومت معیشت کی مضبوطی کے نام نہاد دعوے تو کرتی ہوئی نظر آتی ہے لیکن افسوس ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک مزید معاشی بحرانوں میں دھکیل دیا ہے اور حکومت اپنی نااہلی چھپانی کیلئے مہنگائی کرکے عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان نے ہمیشہ ملک کو خوشحال دیکھنا چاہا لیکن انکے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے انکے پاک صاف سیاست پر داغ لگانے کی کوشش کی اور وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے ، امپورٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت مہنگائی سے دوچار عوام کا جینا محال ہوچکا ہے ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا ہورہا ہے پی ٹی آئی کے خلاف باتیں کرنے والی امپورٹیڈ حکومت نے اقتدار سے قبل عوام سے جو وعدے کیے ان وعدوں میںایک وعدہ وفا نہیں ہوسکا ہے مبین جتوئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان پاکستان کے واحد سیاستدان ہے جو حق و سچ کی بات کرتے ہیں اور وہی عوام کے سچے و بہادر لیڈر ہیں جو عوام کو مشکلات سے نجات دلاسکتے ہیں ان شاء اللہ بہت جلد امپورٹیڈ حکومت جلد اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیگی اور ملک میں ایک بار پھر عوامی طاقت سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی ۔