مزید خبریں

سجاول،پیٹرول کے نرخ میں اضافے کیخلاف شہری سڑکوں پرنکل آئے

سجاول (نمائندہ جسارت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف سجاول ضلع کے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا سجاول شہر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے شہریوں نے مین قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر روڈ پر گاڑیاں کھڑی کر کے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دے دیا جبکہ ڈی سی ہائوس کے آگے میں روڈ پر احتجاج کیا گیا دھرنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔شہریوں اور سول سوسائٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سمیت روزمرہ کی اشیاخورونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔