مزید خبریں

بینظیر بھٹو فٹبال،شاہد میموریل پنالٹی ککس پر کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جاری شہید بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں تیسرا کواٹر فائنل شاہد میموریل اور بابل اسپورٹس کے درمیان کھیلا گیا جسے شاہد میموریل نے پنالٹی ککس پر جیت کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ میچ وقت مقررہ تک ایک ایک گول سے برابر تھا‘ فاتح ٹیم کے دوسرے ہی منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلادی لیکن ان کی یہ برتری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی14 ویں منٹ میں حریف ٹیم کے شکیل نے فری کک پر گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا‘ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں شاہد میموریل نے5 کے مقابلے میں6گول سے کامیابی حاصل کی‘ فاتح ٹیم کے طارق امام کو جیوری نے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا‘ سابق قومی کپتان انٹرنیشنل علی نواز بلوچ مہمان خصوصی تھے جن کا وقفہ کے دوران ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ میچ کو نیشنل ریفری زاہد قاری نے طاہر قاری اور خرم شہزاد کی معاونت سے سپروائز کیا۔ خالد فورتھ ریفری تھے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض نواب آفریدی نے انجام دیے۔