مزید خبریں

واہ رہبر کلب نے چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چمپئن شپ جیت لی

راولپنڈی (جسارت نیوز)واہ رہبر کلب نے شاندار کارکردگی کی بدولت چیف آف آرمی اسٹاف ڈویژنل ہاکی چمپئن شپ اپنے نام کر لی، سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے گئے ایونٹ کے آخری میچ میں واہ رہبر نے فائٹر کلب جہلم کو شکست دی اور ساتھ ہی انٹر ریجنل ہاکی چمپئن شپ کیلیے کوالیفائی کر لیا،آخری میچ میں واہ رہبر کلب نے فائٹر کلب جہلم کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔