مزید خبریں

تیونس: تجارتی یونین کی ہڑتال کے باعث کئی پروازیں منسوخ

تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس میں مرکزی تجارتی یونین کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کی کال پر کئی منسوخ کر دی گئیں۔ اس دوران پبلک ٹرانسپورٹ اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے۔ تجارتی اتحاد یو جی ٹی ٹی کی جانب سے ہڑتال کی کال پر ملک بھر میں 30لاکھ سے زائد افراد نے اظہار یکجہتی کیا۔ اس دوران 159 ریاستی اداروں اور پبلک کمپنیوں میں کام کرنے والے افراد ہڑتال پر چلے گئے ۔ یہ مناظر دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر دیکھے گئے، جہاں پوسٹ آفس دن بھر بند رہے۔